شیخوپورہ(نمائندہ جنگ )قصبہ ما نو الہ کے سر کا ری شفا خا نہ میں لا ئی گئی بیمارخا تون علاج کی بھیک ما نگتے ما نگتے دم تو ڑ گئی کیونکہ یہاں کوئی ڈاکٹرتھا نہ پیر امیڈیکل سٹا ف ۔ شہر یوں کے احتجا ج کے بعد سی ای او ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھا رٹی ڈاکٹر جا وید احمد گورائیہ نے خاتون کی ہلاکت کی تحقیقات کی ہد ایت کر دی ہیں اورڈی ڈی ایچ او ڈاکٹرکا شف نبیل اعظم اور ایس ایم او آر آئی سی کھا ریا نوالہ ڈاکٹر علی عمر منصور پر مشتمل انکو ئر ی کمیٹی تشکیل دے دی ہے۔