• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بینظیر قتل کیس کی سماعت بغیر کسی کارروائی کے 3جولائی تک ملتوی

راولپنڈی(نمائندہ جنگ)انسداد دہشتگردی کی خصوصی عدالت نمبر ایک راولپنڈی کے محمد اصغر خان نےبینظیر بھٹو قتل کیس کی سماعت  وکیل صفائی کی عمرہ ادائیگی کیلئے روانگی کے باعث بغیر کسی کارروائی کے تین جولائی تک ملتوی کر دی، گزشتہ روز کیس کی سماعت شروع ہوئی تو  عدالت کو بتایا گیا کہ ملک جواد خالد جنہوں نے دو گواہوں کو دوبارہ طلب کرنے کی درخواست دائر کی تھی وہ عمرہ کی ادائیگی کیلئے گئے ہوئے ہیں جس پر عدالت نے سماعت بغیر کسی کارروائی کے تین جولائی تک ملتوی کر دی۔

تازہ ترین