اسلام آباد(نمائندہ جنگ) پاکستان پیپلزپارٹی نے سابق وزیراعظم شہید محترمہ بینظیر بھٹو کی سالگرہ بھرپور طریقے سے منانے کا فیصلہ کیا ہے۔ پارٹی قیادت نے تمام عہدیداروں کو ہدایت کی ہے کہ وہ ضلعی سطح پر سالگرہ کی تقریبات منعقد کریں اور سالگرہ کے کیک کاٹیں۔ پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری پارٹی کی شہید چیئرپرسن محترمہ بینظیر بھٹو کے مزار پر حاضری دیں گے اور فاتحہ خوانی کریں گے جبکہ سالگرہ کی تقریب نوڈیرو ہائوس میں ہوگی ۔