بہاولپور(ڈسٹرکٹ رپورٹر) محکمہ سوشل ویلفیئر اینڈ بیت المال اور معروف سماجی تنظیم معصوم ویلفیئر آرگنائزیشن کے باہمی اشتراک سے منعقدہ تقریب میں غریب، نادار، بیوہ اور مستحق خواتین میں راشن اور عید گفٹس تقسیم کئے گئے۔اس موقع پر ڈسٹرکٹ آفیسر سوشل ویلفیئر غلام یٰسین بلوچ، سوشل ویلفیئر افسران محمد عذیر، سحر صدیقہ، طاہرہ حفیظ، میڈیکل سوشل ویلفیئر آفیسر اصغر شاہین، چوہدری خالد بشیراور دیگر معززین علاقہ موجود تھے۔