• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ہار کے بعد بھارتی کھلاڑیوں کی ٹیم پاکستان سے گپ شپ

Indian Players From The Pakistan Team After Losing Gossip

پاکستان کی شاندار فتح اور بھارت کی شکست کے بعد سرحد کے دونوں پار جذبات کا طوفان ہے، لیکن میچ کے بعد دونوں ملکوں کے کھلاڑی آپس میں گپ شپ کرتے نظر آئے،جس کی ویڈیو انٹرنیٹ پر مقبول ہوگئی۔

کرکٹ جنٹلمینز کا گیم ہے، سنا تھا، اب دیکھ بھی لیا،پاکستان کی جیت ،بھارت کی ہار کا شور ،کہیں جشن، تو کہیں ماتم۔

انٹرنیٹ پر ایک ویڈیو نے دیکھنے والوں کو حیران کردیا،جس میں میچ کے بعد پاکستان اور بھارت کے کھلاڑی دوستوں کی طرح آپس میں گپ شپ کرتے نظر آئے۔

اس ویڈیو میں دونوں ٹیموں کے کھلاڑی ایسے ہی نظر آئے جیسے کسی گیم کے بعد دوست آپس میں ایک دوسرے کی کلاس لیتے نظر آتے ہیں، یار مجھ سے تو کیچ چھوٹنے والا تھا، چلو چلو تم نے کون سا تیر مارلیا۔

اس سے پہلے دھونی کی گود میں سرفراز کے بیٹے کی تصویر نے کئی دل موم کر دیے تھے۔

ادھر پاکستان کی بھارت کے خلاف تاریخی فتح کی عالمی میڈیا میں بھی تعریفیں کی گئیں۔

پاکستان کی بھارت کے خلاف تاریخی فتح پر اپنے تو خوش ہیں ہی، انٹرنیشنل میڈیا بھی اعتراف کرتا نظر آرہا ہے، انٹرنیشنل میڈیا کے اخبارات کی شہ سرخیاں پاکستان کی فتح کی داستان سنارہی ہیں۔

کہیں محمد عامر کی تین وکٹیں ان کا وقار بڑھارہی ہیںتو کہیں پاکستانی کھلاڑیوں کا جوش اخبارات کی ہیڈ لائن بنا ہے۔

انٹریشنل میڈیا چیخ چیخ کر کہہ رہا ہے کہ پاکستانی ٹیم دنیا کی مضبوط ترین ٹیم بن کر ابھری ہے۔

تازہ ترین