• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ثانوی و اعلیٰ ثانوی تعلیمی بورڈ سکھر، میٹرک سائنس و جنرل گروپ کے نتائج کا اعلان

سکھر(بیورو رپورٹ) ثانوی و اعلیٰ ثانوی تعلیمی بورڈ سکھر نے میٹرک کے سائنس و جنرل گروپ کے سالانہ امتحانات 2017 کے نتائج کا اعلان کردیا۔طالبات طلباء پربازی لے گئی۔ناظم امتحانات نے نتائج کا اعلان کیا۔سائنس گروپ میں طلبہ وطالبات میں مجموعی طور پر دو پوزیشن طالبات نے حاصل کیں۔نتائج کے مطابق سائنس گروپ میں بحریہ فاؤنڈیشن کالج رانی پور کی بی بی فائزہ شیخ نے 772نمبرز کیساتھ پہلی، دی سٹی اسکول سکھر کی اینا گل قریشی نے 770 نمبرز کے ساتھ دوسری اور مہران ماڈل اسکول پنوعاقل کے زبیر احمد میر بحر نے 769 نمبرز کے ساتھ تیسری پوزیشن حاصل کی۔ سائنس گروپ میں طلباء نے مہران ماڈل اسکول پنوعاقل کے زبیر احمد نے 769 نمبر لیکر پہلی، ایور شائن ہائیر سیکنڈری اسکول رانی پور کے یاسر علی نے 766 نمبر لیکر دوسری اور دی ایکسی لینس اسکول اینڈ کالج پنوعاقل کے اویس احمد نے 760نمبر لیکر تیسری پوزیشن حاصل کی۔ طالبات میں بحریہ فاؤنڈیشن کالج کی بی بی فائزہ نے 772 نمبر لیکر پہلی، دی سٹی اسکول سکھر کی اینا گل قریشی نے 770نمبر لیکر دوسری اور ایور شائن ہائیر سیکنڈری اسکول رانی پور کی رقیہ نے 769 نمبر لیکر تیسری پوزیشن حاصل کی۔ سائنس گروپ میں سکھر تعلیمی بورڈ کے زیر اہتمام گھوٹکی،خیرپور،نوشہروفیروز اور سکھر میں مجموعی طور 49 ہزار 52 طلباء وطالبات نے حصہ لیا ۔37 ہزار211 امیدوار پاس اور 11 ہزار 816 امیدوار فیل قرار پائے۔ 2011 طلباء وطالبات اے ون گریڈ، 8908 اے گریڈ، 11854 نے بی گریڈ، 11038نے سی گریڈ، 3371نے ڈی گریڈ، 29 امیدواروں نے ای گریڈ میں پاس ہوئے۔جبکہ 25امیداروں کے نتائج مختلف وجوہات کی بنیاد پر روک لئے گئے۔ طلباء میں کامیابی کا تناسب 73.54فیصد اور طالبات میں کامیابی کا تناسب 81.43فیصد رہا، مجموعی طور پر کامیابی کا تناسب 75.86رہا۔ اسی طرح جنرل گروپ میں مجموعی طور پر 2ہزار776 امیدواروں نے حصہ لیا، 2ہزار40 پاس ہوئے،700فیل قرار پائے، 343 طلبہ وطالبات نے بی گریڈ، 919 طلبہ و طالبات نے سی گریڈ، 742 طالبعلموں نے ڈی گریڈ، 36طلبہ و طالبات نے ای گریڈ میں کامیابی حاصل کی جبکہ 32 امیدواروں کے نتائج مختلف وجوہات کی بناء پر روک لیے گئے، طلباء میں کامیابی کا تناسب 73.04فیصد اور طالبات میں کامیابی کا تناسب 77.46فیصد رہا، مجموعی طور پر کامیابی کا تناسب 73.59رہا۔ چیئرمین تعلیمی بورڈ سید مجتبیٰ شاہ کے مطابق پورے سندھ میں ثانوی واعلیٰ ثانوی تعلیمی بورڈ سکھر نے سب سے پہلے میٹرک کے نتائج کا اعلان کیا ہے۔

تازہ ترین