(حیدرآباد ( بیورو رپورٹ) سول جج و جوڈیشل مجسٹریٹ نمبر 9 نے قاسم آباد تھانے کی حدود میں 10 روز قبل نماز فجر پڑھ کر آنے والے 30 سالہ عابد چانڈیو کے قتل کے الزام میں گرفتار تین ملزمان احسان،اشفاق بابو اور امداد کو تفتیشی ریمانڈ کی مدت پوری ہونے پر جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیجنے کا حکم دیدیا ہے۔ واضح رہے کہ مقتول عابد کے ورثاءکا کہنا تھا کہ اسے لین دین کے تنازعپر اس کے کاروباری پارٹنر نے قتل کیا ہے جس پر پولیس نے مقتول کے بھائی کی مدعیت میں نامزد ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرکے انہیں گرفتار کرلیا تھا۔