کراچی (نیوز ڈیسک) وزیر مملکت برائے اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ وزیراعظم محمد نواز شریف ملک کی ترقی اور خوشحالی کیلئے خلوص نیت سے کام کررہے ہیں۔ گزشتہ روز صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے مریم اورنگزیب نے کہا کہ ملک کی ترقی اور خوشحالی حکومت کی ترجیح ہے، پاکستان کے نوجوان با صلا حیت ہیں اور مختلف شعبوں کے ترقیاتی عمل میں اہم کردار ادا کررہے ہیں۔ انہوں نے حزب اختلاف کی جماعتوں بالحضوص تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان سے کہا کہ وہ حکومت پر بے بنیاد الزامات عائد کرنے کے بجائے ملکی ترقی کیلئے ذمہ داری کا مظاہرہ کریں۔