• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لندن میں فلم ’وار فار دی پلانیٹ آف دی ایپس‘کا پریمیئر

The Film War For The Plant Of The Apps Premier In London

لندن میں ہالی ووڈ کی2014ء کی بلاک بسٹر سائنس فکشن فلم رائز آف دی پلانیٹ آف دی ایپس کے سیکوئل ’وار فار دی پلانیٹ آف دی ایپس‘کے رنگا رنگ ریڈ کارپٹ پریمیئر کا انعقاد کیا گیا۔

مقامی ہوٹل میں منعقد ہونے والی اس تقریب میں ووڈی ہارلسن سمیت فلم کی دیگر کاسٹ نے شرکت کرکے ریڈ کارپٹ پر رونقیں بکھیریں۔

میٹ ریوز کی ہدایتکاری میں بننے والی اس فلم کی کہانی ایسے بن مانسوں کے گرد گھوم رہی ہے جو دنیا پر اپنا قبضہ جمانے کی کوششیں کرتے دکھائی دیں گے۔

فلم کی کاسٹ میں ووڈی ہارلسن، اینڈی سرکیس، اسٹیو زیہن، جوڈی گریر، ٹیری نوٹیری اور کیرن کونورل سمیت دیگر اداکار شامل ہیں۔

پیٹر چرنن اور رِک جیفا کی پشترکہ پروڈیو س کردہ یہ فلم 20thسنچری فاکس کے بینر تلے 14جولائی کوسینما گھروں کی زینت بنے گی۔

تازہ ترین