نوڈیرو (نامہ نگار) ایس ایس پی لاڑکانہ عمر طفیل کی جانب سے 500سے زائد اہلکاروں میں افطار ڈبے تقسیم کئے گئے ،تفصیلات کے مطابق ایس ایس پی لاڑکا نہ عمر طفیل کی جانب سے لاڑکانہ سے لیکر نوڈیرو کی حدود تک اسپیشل ڈیوٹی پر تعینات 500سے زائد پولیس کمانڈو ز میں افطاری تقسیم کی گئی۔ ایس ایس پی لاڑکانہ عمر طفیل کی لاڑکانہ میں تعیناتی کے بعد پولیس کی کارگردگی میں بہتری لانے کے لئے ممکنہ کوشیشیں کی گئی ہیں جس سے لاڑکانہ اور نوڈیرو کے علاقے میں جرائم پیش افراد منشیات، جوئے اور شراب کی مکمل بندش کے حکم پر منشیات فروش اور جوئے کے اڈوں کے سرپرستوں کے لئے زمین تنگ کی گئی ہے علاقہ میں ایس ایس پی عمر طفیل کے آنے کے بعد وارداتوں میں کمی ہونے کے بعد علاقہ میں امن ہو جانے سے نوڈیرو اور گردو نواح کی عوام میں خوشی کی لہر پائی جاتی ہے۔ اسی طرح کچھ روز قبل نوڈیرو کے محلہ غریب آباد میں سحری کے وقت سے پہلے چوروں نے درزی کی دکان کے تالے توڑ کر دکان سے عید کی سلائی کے لئے آنے والے 50سے زائد نئے جوڑے، سلائی مشین، سولر پلیٹ دو سولر پنکھے چوری کر کے فرار ہوگئے۔ درزی کے احتجاج کے بعد ایس ایس پی لاڑکانہ عمر طفیل نے نوڈیرو تھانہ کے ایس ایچ اوسرتاج جاگیرانی کو چوری برآمدکرانے اور چوروں کو گرفتار کر نے کا نوٹس جاری کر دیا جس کے فوری بعد ایس ایچ او سرتاج جاگیرانی چوروں کیخلاف سرگرم ہوگئے اورچوروں کو پکڑنے کے لئے ایک ٹیم تشکیل دی ایس ایس پی کے حکم کے مطابق نوڈیرو تھانہ کی پولیس نے چوروں کے ٹھکانوں پر چھاپے مار کر دو چوربدرالدین کھوکھر اور ہاشم کھوکھرکو گرفتار کر کے کافی تعداد میں چوری کا سامان اسلحہ اور گولیاں برآمد کرلی ہیں۔