سیالکوٹ (نمائندہ جنگ)ایڈیشنل سیشن جج نے قتل کے ملزم کو عمر قید کی سزا سنادی۔ ایڈیشنل سیشن جج اورنگ زیب نے گذشتہ روز قتل کے مجرم بشارت علی کو عمر قید اور تین لاکھ معاوضہ کی سزا سنائی۔ عدم ادائیگی جرمانہ مجرم کو مزید چھ ماہ قید بھگتنا ہو گی۔ مجرم نے تھانہ کینٹ کے علاقہ مدثر شہید روڈپر 15جون2016میں رشتہ نہ کرنے پر محمد سہیل کو قتل کرنے کے بعد نعش فصل میں پھینک دی تھی۔