• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وزیرمملکت اطلاعات مریم اورنگزیب کی فیصل آباد میں میڈیا کارکنان اور وینز پر حملے کی شدید مذمت

اسلام آباد ( نمائندہ خصوصی) وزیر مملکت برائے اطلاعات نشریات و قومی ورثہ مریم اورنگزیب نے فیصل آباد میں میڈیا کارکنان اور وینز پر حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ جمہوری حکومت آزادی اظہار رائے پر کامل یقین رکھتی ہے۔میڈیا پر کسی قسم کی قدغن قابل قبول نہیں۔صحافیوں کیلئے سازگار ماحول کی فراہمی حکومت کی اولین ترجیح ہے۔ منگل کو میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ فیصل آباد میں میڈیا کارکنان اور وینز پرحملے کے واقعہ پر وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے فوری نوٹس لیتے ہوئے ڈی سی او کو ہدایت کی ہے کہ واقعہ کی فوری رپورٹ پیش کی جائے۔ انہوں نے کہا کہ واقعے کی مکمل تحقیقات کی جا رہی ہیں۔ وزیر مملکت مریم اورنگزیب نے کہا کہ قانون ہاتھ میں لینے والوں کو قانون کے مطابق سزا دی جائیگی۔میڈیا پر اس طرح کے حملے کسی صورت برداشت نہیں کئے جا سکتے۔ میڈیا کا کام حقائق اور سچ کو عوام تک پہنچانا اور شفافیت کو سامنے لانا ہے۔انہوں نے کہا کہ میڈیا کے ساتھ پیش آنیوالے اس واقعہ کی میں خود مانیٹرنگ کر رہی ہوں۔واقعہ کی تحقیقات سے متعلق پیشرفت سے میڈیا کو آگاہ کیا جائے گا۔ 

تازہ ترین