ملتان(سٹاف رپورٹر) پاکستان تحریک انصاف کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ اقتدار میں آ کر تاجروں کو ریلیف فراہم کریں گے ،چھوٹے تاجروں کے مسائل ختم اور ود ہولڈنگ ٹیکس کی شرح میں کمی لائیں گے ،ان خیالات کا اظہار انہوں نے آل پاکستان انجمن تاجران کے نائب صدر و صدر سوئی گیس کنٹریکٹر ایسوسی ایشن محمد ادریس بٹ سے ملاقات میں کیا ، انہوں نے مذید کہا کہ تاجر ملکی معیشت میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتے ہیں اس موقع پر ایم این اے ملک عامر ڈوگر ، سابق ٹاؤن ناظم میاں جمیل احمد اور علی بٹ بھی موجود تھے۔دریں اثناشاہ محمود نے سماجی و سیاسی رہنما وارث شہزاد کی جانب سے دیئے گئے افطار ڈنر سے خطاب کیا۔ اس موقع پر غلام یزدانی گیلانی ، مخدوم ذوہیب گیلانی ، صاحبزادہ طاہر سعید کاظمی ، عامر ڈوگر ، عدنان ڈوگر ، علامہ فاروق خان سعیدی ، ڈاکٹر صدیق خان قادری و دیگر شریک تھے