سرگودھا، ساہی وال (نمائندہ جنگ، نامہ نگار)پیپلزسیکرٹریٹ اقبا ل کا لو نی میں شہیدجمہوریت محترمہ بے نظیربھٹوکی64ویں سالگر ہ کے مو قع پر تقریب منعقد ہوئی جس میں پیپلز پارٹی کے ڈویژنل سینئر نائب صدر حامد نواز، ضلعی جنرل سیکرٹری رانا جمشید، حسن رضا، حاجی متین احمد، رانا قمر اقبال، میاں جاوید امجد، رانا عمیر خان، مہر امان اللہ، صداقت علی اور سید تنویر شاہ نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ شہید جمہور یت محترمہ بے نظیربھٹو دنیائے سیاست کی عظیم راہنما ہیں، انہوں نے جمہوریت ملک قو م کیلئے جا م شہادت نوش کر کے دنیا ئے سیاست میں خود کو منفرد مقا م تک پہنچا یا، جمہوریت کی بقا اور معیشت کے استحکام کیلئے شہید محتر مہ بے نظیربھٹوکی تاریخی جدوجہد کے ثمرات سے پوری قو م فیض یاب ہو رہی ہے محترمہ بے نظیربھٹوشہیدکی 64ویں سالگرہ کے مو قع پرہم یہ عہد کرتے ہیں کہ ان کے مشن کی تکمیل کیلئے کو چیئرمین پیپلزپارٹی آصف علی زردار ی اور چیئرمین بلاول بھٹوزردار کی قیا د ت میں کسی بھی قربانی سے دریغ نہ کریں گے، علاوہ ازیں پیپلز پارٹی تحصیل ساہی وال کے سابق صدر چوہدری غلام عباس کی زیر قیادت میں سابق وزیراعظم محترمہ بے نظیر بھٹو شہید کی سالگرہ انتہائی عقیدت واحترام کے ساتھ منائی گئی اور محترمہ شہید نے ملک کی بہتری اور خوشحالی کے لئے جو خدمات سرانجام دئیے انہیں زبردست خراج تحسین پیش کرتے ہیں اور آخر میں بھٹو شہید خاندان کے لئے دعائے مغفرت کی گئی اس تقریب میں خواجہ عمرفاروق ، امام دین ،امجد عباس ، علی اختر اکمل کانجو ، سرفراز بھٹی و دیگر موجود تھے۔