• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سیالکوٹ اورمنڈی فیض آ با د میں دوافرادکو سوتے میں قتل کردیا

سیالکوٹ،منڈی فیض آ با د(نمائندہ جنگ،نا مہ نگا ر )سیالکوٹ اورمنڈی فیض آ با د میں دوافرادکو سوتے میں قتل کردیا گیا۔ پہلے واقعہ میں سیالکوٹ کے تھانہ ائیرپورٹ کے علاقہ چھنی گوندل کے رہائشی65سالہ محمد اسلام ولد راج کو 2نامعلوم مسلح افراد نے فائرنگ کرکے قتل کیا اور فرار ہو گئے۔ قتل کی اطلاع پرپولیس نے نعش پوسٹمارٹم کے بعد لواحقین کے حوالے کردی اور مقتول کے بیٹے مقبول حسین کی مدعیت میں مقدمہ درج کرلیا اور دوسرے واقعہ میں نامہ نگار منڈی فیض آباد کے مطابق رائس ملز کے باہر چائے فروش کومبینہ طور پر اسکے ہاں ٹھہرے مہمان نے سوتے میں قتل کردیا۔ مقامی آ با دی مرزا پور کے قریب رائس ملز کے باہر مین رو ڈ پرکئی سالوں سےکھوکھے میں چائے فرو خت کر نے والے چک نمبر 24 ستیا نہ روڈ جڑانوالہ کے 75 سالہ شخص اللہ رکھا کو مبینہ طورپر سوتے میں مہمان ٹھہرے ہو ئے ملزم آصف نے نا معلوم سا تھی کی مدد سے کلہا ڑی کے وارکرکےاللہ رکھا کوقتل کر دیا اور فرار ہو گیا، مقتول اللہ رکھا کے بیٹے راشد علی کی مدعیت میں آصف وغیرہ کے خلاف اقدام قتل کا مقدمہ درج کر کے پو لیس نے اللہ رکھا کی لاش پوسٹ مارٹم کےلئے ڈی ایچ کیو ہسپتال روانہ کردی ہے، مقامی پولیس نے ایک معذور بھکاری یوسف کو حراست میں لیا ہےجو خود کو تاندلیانوالہ کا رہائشی بتاتا ہے۔
تازہ ترین