سیالکوٹ (نمائندہ جنگ ) محبت کرنے کے الزام میں لڑکے کو تشدد کا نشانہ نے والے3 افراد نے ضمانتیں کروالیں ۔ تھانہ کوٹلی سید امیر علی کے علاقہ سرگپور میں محبت کرنے کے الزام میں ایف ایس سی کے طالب علم فواد احمد کو تشدد کا نشانہ بنا نے والے لڑکی کے والد نصیر کا پولیس نے دو روزہ ریمانڈ حاصل کرلیا جبکہ کبیر،قدیر سمیت دیگر ملزمان نے علاقہ مسجڑیٹ ندیم انصاری کی عدالت سے 30جون تک عبوری ضمانتیں کروالیں۔