• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

انگلی کا اشارہ اب نہیں ملے گا، تحریک انصاف غنڈوں، چوروں اور ڈاکوئوں کی پارٹی ہے، مریم اورنگزیب

اسلام آباد (اے پی پی) وزیر مملکت برائے اطلاعات ‘نشریات و قومی ورثہ مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ تحریک انصاف غنڈوں، چوروں اور ڈاکوئوں کی پارٹی ہے انہیں انگلی کا اشارہ اب نہیں ملے گا۔انہوں نے کہا کہ آئین اور قانون کی حکمرانی اور اعلیٰ عدلیہ کے احترام میں تمام تر تحفظات کے باوجود جے آئی ٹی کی کارروائی کے تسلسل میں کسی قسم کی رکاوٹ نہیں ڈالی گئی ۔ جمعرات کو سپریم کورٹ کے باہر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر مملکت مریم اورنگزیب نے کہا کہ جب پاناما لیکس آئی تو وزیراعظم محمد نواز شریف نے سپریم کورٹ کو خط لکھا کہ پانامہ لیکس پر کمیشن یا جے آئی ٹی بنائی جائے۔ وزیراعظم محمد نواز شریف جو کہ تیسری مرتبہ عوام کا مینڈیٹ لیکر وزیراعظم بنے ہیں وہ شروع دن سے ہی یہ چاہتے تھے کہ پانامہ لیکس کا جلد آئینی طریقے سے حل نکلے ۔انہوں نے کہا کہ ہمارے مخالفین جو پہلے دھرنوں ‘احتجاج‘ جھوٹے الزامات اور جھوٹ کا سہارا لیکر سیاست کر رہے تھے نے پانامہ لیکس کو سیاسی بیساکھی کے طور پر استعمال کرنے کی کوشش کی۔انہوں نے کہا کہ ریاست کے چیف ایگزیکٹو وزیراعظم محمد نواز شریف اور شریف فیملی یہ سمجھتی ہے کہ ہمیں آئین اور قانون سے انصاف ملے گا ۔جس وقت پانامہ لیکس میں آف شور کمپنیوں کے حوالے سے کارروائی شروع ہوئی تو وہ لوگ کہاں ہیں جو اپنی تقریروں میں ایسا منظر پیش کرتے تھے کہ منی لانڈرنگ ہوئی ‘آج ہم اور پوری قوم ان لوگوں سے یہ سوال کرتی ہے کہ کہاں گئی وہ منی لانڈرنگ ۔ انہوں نے کہا کہ پانامہ لیکس کے حوالے سے بنائی گئی جے آئی ٹی اب تک جو بھی تحقیقات کر رہی ہے وہ صرف اور صرف وزیراعظم کے ذاتی کاروبار سے متعلق ہے۔کوئی ایسا ثبوت نہیں پیش کیا گیا جس ثابت ہو کہ کسی قسم کا کمیشن لیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم نواز شریف اور وزیراعلی پنجاب شہباز شریف کا پانامہ لیکس میں نام نہیں ہے ‘وزیراعظم محمد نواز شریف اور شریف فیملی ‘آئین ‘قانون اور اعلی عدلیہ کے احترام میں تمام تر تحفظات کے باوجود جے آئی ٹی کی کارروائی کے تسلسل میں کسی قسم کی رکاوٹ نہیں بنی ۔انہوں نے کہا کہ احتساب پر اپنے صوبے میں خاموش رہنے والے یہاں کیوں شور مچاتے ہیں‘خیبر پختونخوا میں گزشتہ ڈھائی برس احتساب دفتر کو تالا لگا ہوا ہے۔انہوں نے کہا کہ اپنی مرضی کا کھیل کھیلنے کی عمران خان کو عادت ہوچکی ہے، عمران خان نے 4برسوں میں اداروں کی تضحیک کے سوا کچھ نہیں کیا‘عمران خان ایک جھوٹے شخص ہیں، پی ٹی آئی کیوں تسلیم نہیں کرتی کہ یہودیوں اور ہندوستان سے پیسے لئے، خود عمران خان کے پاس منی ٹریل موجود نہیں ‘ منی ٹریل کے حوالے سے جمائمہ خان کا لیٹر ٹوئیٹر کی بجائے عدالت میں پیش کرے ۔

تازہ ترین