پنجاب کے وزیر قانون رانا ثناءاللہ کا کہنا ہے کہ جے آئی ٹی کا رحمان ملک سے کرپشن کے ثبوت کے لیے مدد مانگنا قیامت کی نشانی ہے۔
لاہورمیں راناثناءاللہ کا کہنا ہے کہ جے آئی ٹی کےاس اقدام پر پوری قوم کو استغفار کا ورد کرنا چاہیے۔
انہوں نے کہا کہ خدشہ ہے کہ جے آئی ٹی اپنے ایسے عمل سے ملک کو کسی حادثے سے دوچار نہ کردے۔