• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بھارتی کرکٹ بورڈ نے کوچ کیلئے نئی درخواستیں طلب کرلیں

ممبئی (جنگ نیوز) انیل کمبلے کے کوچنگ ذمہ داریوں سے مستعفی ہونے کے بعد بھارتی کرکٹ بورڈ نے ٹیم کے کوچ کے لئے نئی درخواست طلب کی ہیں۔ اس متعلق باقاعدہ اشتہار ہفتے کو شائع کیا جائے گا۔ کمبلے کے استعفی کے بعد بھارتی ٹیم بغیر کوچ کے ویسٹ انڈیز کا دورہ کررہی ہے۔ کوچ بننے کی فہرست میں فی الحال وریندر سہواگ، ٹام موڈی، لال چند راجپوت، ڈوڈا گنیش، رچرڈ پائی بس کے نام شامل ہیں ۔ درخواستیں موصول ہونے کے بعد نئے امیدواروں کو شامل کرکے تقرری کی جائے گی۔ وریندر سہواگ کو کوچ کیلئے مضبوط امیدوار قرار دیا جارہا ہے۔

تازہ ترین