• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کارپوریٹ ٹی 20، کے الیکٹرک نے فائنل میں جگہ بنالی

کراچی (اسٹاف رپورٹر) کے الیکٹرک نے سوئی ناردرن گیس کو 50رنز سے شکست دے کر کارپوریٹ ٹی ٹوئنٹی کرکٹ ٹورنامنٹ کے فائنل میں پہنچ گئی۔ خوشدل خان کو 64رنز کی شاندار اننگز کھیلنے پر میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔ انہیں سابق ٹیسٹ کرکٹ توصیف احمد نے 40 ہزار روپے کا کیش پرائز بھی دیا۔ فائنل الیکٹرک اور سوئی نادرن گیس کمپنی کے مابین کھیلا جائے گا۔ کے الیکٹرک نے 6وکٹوں پر 146 رنز بنائے۔ خوشدل خان نے ناقابل شکست 64 رنز کی اننگز 5 چھکوں اور4 چوکوں کی مددسے کھیلی۔ رمیز عزیز نے 2 چوکے اور ایک چھکا لگا کر 33 رنز بنائے۔ صاحبزادہ فرحان کے 27 رنز میں 2 چھکے اور ایک چوکا شامل تھا۔محمد اسد نے 15رنز میں ایک چھکا اور ایک چوکا لگایا۔ حیدر علی نے 15رنز اور افتخار احمد نے 23رنز پر 2,2 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی۔ سوئی نادرن کی جوابی اننگز 18اوورز میں 96 رنز پر تمام ہوگئی۔ حسین طلعت کے 29 رنز کے علاوہ کوئی بھی کھلاڑی قابل زکر کاکردگی نہ دکھاسکا۔

تازہ ترین