• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

راجستھان:کئی ہندو رمضان میں مسلمانوں کے ساتھ روز ہ رکھتے ہیں

کراچی (رفیق مانگٹ)بھارت آج کل ہندو انتہا پسندوں کے ہاتھوں یرغمال ہے، مسلمانوں سمیت کئی دیگر مذاہب کے ساتھ ان کا ناروا ا سلوک کسی سے ڈھکا چھپا نہیں تاہم وہاں ہندو مسلم ہم آہنگی کی نادر مثالیں بھی سامنے آتی ہیں۔راجستھان کے اضلاع میں سیکڑوں ہندو رمضان کے مقدس مہینے کے دوران مسلمانوں کے ساتھ روز ہ رکھتے ہیں اور یہ سلسلہ برسوں سے جاری ہے، احمد آباد کی ایک 85سالہ ہندو خاتون پوریبن لیوا گزشتہ 34برس سے مسلسل ماہ رمضان کے روزے رکھتی آرہی ہیں، جودھپور کی جے نارائن ویاس یونی ورسٹی کے تا ریخ کے ایسوسی ایٹ پروفیسر میغ رام گوداویر گزشتہ تین دہائیوں سے ماہ رمضان میں روزہ رکھتے آرہے ہیں،ریاست اتر پردیش کے ضلع مظفرنگر کی ایک جیل میں تقریباً 32ہندوئوں نے رمضان المبارک کے احترام میں روزہ رکھا۔ بھارتی اخبار’دکن ہیرالڈ‘ کے مطابق مذہبی امتیاز کانادر نمونہ پاکستان سرحد کے ساتھ راجستھان کے ملحقہ دو اضلاع جیسلمر اور بارمر میں دیکھنے کو ملتا ہے جہاں ہندو مذہب سے تعلق رکھنے والی میگھوال کمیونٹی کے افرادروزہ رکھتے ہیں، اس کمیونٹی کے لوگ راجپوت بزرگ پیر پیتھورا کے پیروکار ہیں جن کا مزارپاکستان کے صوبے سندھ میں واقع ہے،اس کمیونٹی کے اراکین پر روزہ لازم نہیں، تاہم ان لوگوں کو پانچ سے دو ہفتوں تک روزہ رکھنے کی اجازت ہے۔

تازہ ترین