• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی (اسٹاف رپورٹر) سینٹرل جیل سے کالعدم تنظیم سے تعلق رکھنے والے دہشت گردوں کے فرار ہونے کے بعد اس بات کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے تھا کہ مذکورہ دہشت گرد اپنے ساتھیوں کے ساتھ ملکر کوئی بڑی کارروائی کر سکتے ہیں۔ سائٹ میں چار پولیس اہلکارون کی شہادت میں کالعدم لشکر جھنگوی کے حافظ قاسم رشید گروپ کے ملوث ہونے کے بھی امکانات جاری کیئے جا رہے ہیں کیونکہ جیل سے فرار ہونے والا دہشت گرد شیخ ممتاز عرف فرعون جیل میں حافظ قاسم رشید کی کھولی میں تھا کالعدملشکر جھنگوی کے سلیپر سیل کراچی میں موجود ہیں اور اس بات کا خدشہ ہے کہ یہ گروپ مزید پولیس اہلکاروں کو بھی نشانہ بناسکتا ہے۔

تازہ ترین