کراچی (نیوز ڈیسک)بھارتی حکومت ایک پالیسی تیار کر رہی ہے جس کا مقصد سوشل میڈیا پر نظر رکھنا ہے تا کہ اسے بھارت کے خلاف سازش کرنے قوم کے خلاف پروپگنڈے کو پھیلانے کیلئے استعمال نہ کیا جاسکے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق اس سلسلے میں بھارت کی مرکزی سیکورٹی ایجنسیوں اور وزارت داخلہ کا ایک نمائندہ اجلاس منعقد ہوا ہے جس میں متعدد معاملات پر تبادلہ خیال کیا گیا ہے۔