• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی میں بس کا اے سی کمپریسر پھٹ گیا،8 افراد زخمی

The Ac Compressors Bus Collided In Karachi 8 People Injured

کراچی کے علاقے قائد آباد میں بس میں اے سی کمپریسر کا سلینڈر پھٹنے سے 8 افراد زخمی ہو گئے۔ زخمیوں کو طبی امداد کے لیے جناح اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

قائدآباد میں اندرون ملک جانے والی بس میں سلینڈر پھٹنے سے 8 افراد زخمی ہوگئے۔ پولیس کے مطابق بس کو کراچی سے پشاور جانا تھا۔ بس میں لگے اے سی کا کمپریسر پھٹ گیا۔

ایم ایل او جناح اسپتال کے مطابق سلینڈر دھماکے میں کسی بھی شخص کی ہلاکت کی تصدیق نہیں ہوئی ہے اور اسپتال منتقل کیے جانے والے تمام افراد زخمی ہیں۔

تازہ ترین