• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جام خاندان نے ہمیشہ عوام کے مفادات میں فیصلے کئے، غلام حسین خاصخیلی

حب ( نامہ نگار) وفاقی وزیر مملکت نواب جام کمال خان کے فنڈ ز سے لسبیلہ میں ترقی کا سلسلہ جاری ہے۔ جام خاندان نے ہمیشہ عوام کے مفادات میں فیصلے کئے۔ وندر،بیلہ اوتھل سمیت لسبیلہ بھر کے پسماندہ علاقوں میں غریب عوام کو بنیادی سہو لتیں فراہم کی جارہی ہیں۔ ان خیالات کا اظہار جام گروپ کے رہنما غلام حسین خاصخیلی نے اپنے بیان میں کیا۔ انہوں نے کہا کہ وفاقی وزیر مملکت نواب جام کمال خان عالیانی کی خصوصی ہدایات پر اوتھل اور نواحی علاقوں میں جام کمال خان کے ذاتی فنڈز سے کمیونٹی ہالز ،سولر بور،سنگل روڈ،بجلی کی اسکیموں پر کام زور شور سے جاری ہے۔ جام خاندان کی مرہون منت سے ترقیاتی کام ہورہے ہیں۔ جام خاندان نے ہمیشہ لسبیلہ کی تعمیر و ترقی میں اہم کردار ادا کیا ہے اور آئندہ بھی عوام کو اکیلا نہیں چھوڑیں گے ۔انہوں نے کہا کہ حالیہ 20کروڑ جو وزیر اعلیٰ بلوچستان کے خصوصی فنڈزسے آئے ہیں اس پر بھی جام کمال کی تجویز پر ترقیاتی کام رکھے گئے ہیں جس سے اوتھل سٹی کی تقدیر بدل جائے گی ،بجلی کے نظام کو بہتر بنانے کیلئے بھی جام کمال خان عملی طور پر جدوجہد کررہے ہیں جس سے اوتھل اور اس کے ارد گرد کیڈٹ کالج کو بھی جلد فنکشنل کیا جائے گا اور وہاں پر جو خالی اسا میاں ہیں ان پر بھی مقامی لوگوں کو بھرتی کو یقینی بنایا جائے گا۔

تازہ ترین