• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بھارت ، گائے کا گوشت لے جانے کا الزام ، 15سالہ مسلمان لڑکا شہید

نئی دہلی (جنگ نیوز) بھارت میں ایک 15سالہ مسلمان لڑکے کو گائے کا گوشت لے جانے کے الزام میں تشدد کرکے شہید کردیا گیا ۔ واقعہ دارالحکومت نئی دہلی میں پیش آیا جہاں پولیس کے مطابق مقتول جنید خان اپنے تین بھائیوں کے ساتھ نئی دہلی سے اپنے گھر کی جانب روانہ تھا ، اس دوران ٹرین کی سیٹوں پر ان کا کسی سے تنازع ہو گیا۔ تب جنونی ہندوؤں کے ایک گروہ نے ان بھائیوں پر گائے کا گوشت لے جانے کا الزام عائد کرتے ہوئے ان پر چاقوؤں سے حملہ کر دیا۔ اس کارروائی میں جنید خان جاں بحق جبکہ اس کا ایک بھائی زخمی ہو گیا۔ مقتول اور اُس کے بھائی اس الزام سے انکار کرتے رہے لیکن ان کی بات نہ سنی گئی۔بھارتی پولیس نے قتل میں ملوث ہونے کے شبے میں 35سالہ ایک مشتبہ ہندو کو گرفتار کر لیا ہے۔ پولیس کے مطابق حقائق جاننے کے لیے تفتیشی عمل شروع کر دیا گیا ہے۔

تازہ ترین