• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

متعدد فنی خرابیوں کے باعث لاہور ایئرپورٹ پر آنے جانے والی 34 پروازیں متاثر

لاہور ( نیوزرپورٹر) طیاروں کی کمی اور متعدد فنی خرابیوں کے باعث لاہور ایئرپورٹ پر آنے جانے والی 34 پروازیں متاثر ہوئیں جن میں سے 24 منسوخ جبکہ 10 سے زائد تاخیر کا شکار رہیں جس کے باعث مسافروں کو بھی پریشانی کا سامنا کرنا پڑا ۔ ایئرپورٹ فلائیٹ انکوائری کے مطابق پی آئی اے کی لاہور سے پیرس جانے والی پرواز پی کے 719منسوخ ، پی آئی اے کی پیرس سے لاہور آنے والی پرواز پی کے 720 منسوخ ، پی آئی اے کی لاہور سے دمام جانے والی پرواز پی کے 247 منسوخ ، پی آئی اے کی دمام سے لاہور آنے والی پرواز 248منسوخ ، پی آئی اے کی لاہور سے دھلی جانے والی پرواز پی کے 270منسوخ ، پی آئی اے کی دھلی سے لاہور آنے والی پرواز پی کے 271منسوخ ، پی آئی اے کی لاہور سے بحرین جانے والی پرواز پی کے 289منسوخ ، پی آئی اے کی بحرین سے لاہور آنے والی پرواز پی کے 290منسوخ ، پی آئی اے کی کراچی سے لاہور آنے والی پرواز پی کے 312منسوخ ، پی آئی اے کی لاہور سے کراچی جانے والی پرواز پی کے 313منسوخ ، پی آئی اے کی کراچی سے لاہور آنے والی پرواز پی کے 316منسوخ ، پی آئی اے کی لاہور سے کراچی جانے والی پرواز پی کے 317منسوخ ، پی آئی اے کی کراچی سے لاہور آنے والی پرواز پی کے 302منسوخ ، پی آئی اے کی لاہور سے اسلام آباد جانے والی پرواز پی کے 654منسوخ ، پی آئی اے کی کراچی سے لاہور آنے والی پرواز پی کے 655منسوخ، پی آئی اے کی لاہور سے ملتان جانے والی پرواز پی کے 683منسوخ ، پی آئی اے کی ملتان سے لاہور آنے والی پرواز پی کے 684 منسوخ ، پی آئی اے کی لاہور سے کراچی جانے والی پرواز 798منسوخ ، شارجہ سے لاہور آنے والی پرواز 412منسوخ، لاہور سے شارجہ جانے والی پرواز 413منسوخ ، کراچی سے لاہور آنے والی پرواز 402منسوخ ، لاہور سے کراچی جانے والی پرواز 403منسوخ ، کراچی سے لاہور آنے والی پرواز 404منسوخ اور لاہور سے کراچی جانے والی پرواز 405منسوخ کر دی گئی جبکہ لاہور سے جدہ جانے والی عمرہ پرواز ، پی آئی اے کی جدہ سے آنے والی عمرہ پرواز پی کے 760، پی آئی اے کی لاہور سے جدہ جانے والی عمرہ پرواز پی کے 759 اور جدہ اے آنے والی پرواز 734 سمیت دیگر پروازیں تاخیر کا شکار ہوئیں۔
تازہ ترین