• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مسجد قاسم علی خان کے خطیب مولاناشہاب الدین پوپلزئی2روزسے پراسرارطورپرلاپتہ

پشاور(سٹاف رپورٹر) پشاور کی مقامی غیر سرکاری رویت ہلال کمیٹی مسجد قاسم علی خان کے چیئرمین’’ مفتی شہاب الدین پوپلزئی‘‘ اور نائب چیئرمین مولانا خیر البشرپراسرار طور پر غائب ہوگئے ہیں جن کے اہل خانہ کے مطابق مفتی شہاب الدین 22جون کو اسلام آباد کیلئے روانہ ہوئے تھے جس کے بعد ان سے رابطہ نہ کوئی اطلاع ہے، مولانا خیر البشر بھی 23جون کی شب سے لاپتہ ہیں یہ بھی اطلاعات ہیں کہ مولانا شہاب الدین دبئی گئے ہیں تاہم اس کی تصدیق تاحال نہ ہوسکی ہے،امسال ماہ رمضان کا چاند دیکھنے کیلئے مقامی رویت ہلال کمیٹی کو اجلاس سے روکے جانے کی اطلاعات تھیں تاہم اس وقت اجلاس کا انعقاد بھی ہوااورمرکزی کمیٹی کے اعلان کے برعکس ایک روزقبل 27مئی کوروزہ رکھنے کا اعلان بھی کیاگیاجبکہ اب شوال المکرم کا چاند دیکھنے کیلئے مسجد قاسم علی خان کمیٹی اجلاس سے قبل ہی کمیٹی کے چیئرمین مفتی شہاب الدین پوپلزئی جمعرات 22جون سے غائب ہیں جن کے حوالے سے بتایا ہے گیا کہ وہ اسلام آباد کیلئے روانہ ہوئے جس کے بعد سے ان کے بارے میں کوئی اطلاع نہیں نہ ہی ان کا اپنے اہل خانہ کیساتھ رابطہ ہے جبکہ کمیٹی کے نائب چیئرمین اورجے یو آئی ضلع پشاور کے امیر مولانا خیر البشر 23جون کی شب پراسرارطریقے سے غائب ہوئے اور ان کے بھی اپنے خاندان والوں کے ساتھ کسی قسم کا کوئی رابطہ نہیں ہے ،مذکورہ دو اہم ارکان کے اچانک غائب ہوجانے کے بعد دیگر ارکان بھی زیر زمین چلے گئے ہیں جبکہ دوسری جانب مسجد قاسم علی خان کی انتظامیہ کیساتھ رابطہ کرتے ہوئے اجلاس کا انعقاد بھی نہ کرنے کیلئے کہاگیا تاہم اس کے باوجود مسجد قاسم علی خا ن میںرویت ہلال کمیٹی کا اجلاس منعقد ہوا۔واضح رہے کہ گزشتہ سال ملک بھر میں روزہ اور عید ایک ہی دن منائے گئے تھے جبکہ مفتی شہاب الدین پوپلزئی عمرہ ادائیگی کے لیے سعودی عرب بھی گئے اوران کی عدم موجودگی میں مولانا خیر البشر نے مقامی کمیٹی کے اجلاس کی صدارت کی تھی ۔ مولانا پوپلزئی کی غیر موجودگی کے باوجود روایتی طور پر مسجد قاسم علی خان سے وابستہ دیگر علماء اور تنظیموں چاند کی رویت کی شہادتیں جمع کیں اورآج عید ہونے کا اعلان کیا۔
تازہ ترین