شیخوپورہ(نمائندہ جنگ سے)ضلع شیخوپورہ کی محکمہ مال کی رجسٹری برانچوں میں حکومت پنجاب کی ہدایت پر تطہیر کا عمل جاری ہے کمپیوٹر آپریٹر عامرشاہ کے بعد رجسٹری کلرک گل نوید کو بھی ڈی سی نے معطل کردیا ہے اور اس کے خلاف پیڈاایکٹ کے تحت تحقیقات کی ہدایت جاری کردی ہے باخبر ذرائع نے بتایا ہے کہ ماضی میں رجسٹری برانچوں میں کام کرنے والے ملازمین کی املاک کی تحقیقات کروانے کیلئے نیب پنجاب کوبھی ریفرنس بھیجنے کی تجویز زیر غور ہے جبکہ پنجاب لینڈ ریکارڈ اتھارٹی نے اراضی ریکارڈ سنٹروں کا گذشتہ ایک سال کا آڈٹ کرنے کے احکامات بھی جاری کردیئے ہیں جس کے لیے ہر تحصیل میں اسسٹنٹ کمشنر کی سربراہی میں آڈٹ کمیٹی تشکیل دے دی گئی ہے اور اسسٹنٹ ڈائریکٹر لینڈ ریکارڈ کو اس کمیٹی کا رکن بنایا گیا ہے دریں اثناء پنجاب لینڈ ریکارڈ اتھارٹی نے اراضی ریکارڈ سنٹرصفدرآباد کے عملے کے خلاف سنگین بد عنوانیوں اور بے ضابطگیوں اور 30ہزار روپے رشوت لینے کے مبینہ الزامات کی تحقیقات کی ہدایت جاری کرتے ہوئے ایڈیشنل ڈسٹرکٹ کلیکٹر ریوینو راؤ ریاض اعجاز خان چوہان کو انکوائری آفیسر مقرر کیا ہے