لوٹ مار کرنے والے دو ڈاکو شہریوں کی فائرنگ سے ہلاک جبکہ 2 فرار ہو گئے ۔
پولیس کے مطابق ڈاکو شہریوں کو لوٹ رہے تھے۔ ڈاکوؤں نے ایک گاڑی کو روکنے کی کوشش کی تو کار سواروں نے فائرنگ کر دی ۔
ڈاکوؤں کومارنے والے کار سوار بھی فرار ہو گئے۔
ادھر اوکاڑہ دیپالپور کے قریب مبینہ پولیس مقابلے میں 2 ڈاکو ہلاک ہوگئے۔
ڈی پی او حسن اسد علوی کہتے ہیں ڈاکو کو زخمی حالت میں رات گئے پکڑا گیا تھا،ڈاکو کو لے جا رہے تھے کہ اس کے 6 ساتھیوں نے حملہ کر دیا،جس میں زخمی ڈاکو مارا گیا۔ فائرنگ کے تبادلے میں ایک حملہ آور بھی مارا گیا، 5فرار ہو گئے ۔
اوکاڑہ میں ایک دوسرے مبینہ پولیس مقابلے میں ایک ڈاکو ہلاک ہو گیا ۔