• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بانی پاکستان قائداعظم محمد علی جناح کے نام سے منسوب شہر قائد کی سڑک ایم اے جناح روڈ انتہائی مصروف ترین شاہراہ ہے۔ شاید ہی کوئی لمحہ ایسا ہو کہ یہاں ٹریفک کا اژدہام نہ ہوتا ہو۔ اس سڑک کی قومی اہمیت بھی ہے اور یہ شہر کی اہم ترین بستیوں اور مصروف ترین کاروباری مراکز سے جڑی ہوئی ہے۔ غرض یہ کہ شہر میں اہم رابطے کا کام انجام دیتی ہے۔ اس کے ساتھ اس کی ایک اہم خوبی یہ بھی ہے کہ بدترین پہیہ جام ہڑتالوں میں بھی یہاں ٹریفک مکمل طور پر جام نہیں کیا جا سکا۔ ان دوطرفہ سڑکوں کی جانب ایک طرف قائداعظم اکادمی ہے جبکہ دوسری جانب مزار قائد کا مین گیٹ ہے۔ لہٰذا ایک سڑک سے دوسری سڑک جانے میں عوام کو شدید مشکلات سے دوچار ہونا پڑتا ہے۔ کچھ عرصہ قبل ڈپٹی میئر صاحب نے اس باب میں ہدایات ارسال کی تھیں لیکن معاملہ ابھی تک جوں کا توں ہے۔ استدعا ہے کہ اس مقام پر جلدازجلد پیڈسٹرین برج کی تعمیر کے احکامات جاری کریں۔
(صغیر علی صدیقی۔ کراچی)

 

.

تازہ ترین