• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عمرکوٹ (نامہ نگار ) 8 روز قبل درگاہ درویش نور شاہ بخاری پر دلاور پٹھان اور دیگر نے متحدہ رہنما اور مشہور باکسر محبوب علی شاہ بخاری اور دو ساتھیوں جہانگیر خٹک اور سلیم چنا کو چھریوں سے حملہ کرکے شدید زخمی کردیا تھا۔ چھریوں کے پے در پے وار سے محبوب علی شاہ شدید زخمی گئے تھے جنہیں تشویش ناک حالت میں پہلے حیدرآباد بعد میں کراچی میں زیر علاج تھے کہ انتقال کر گئے۔جہاں سے میت کو عمرکوٹ لایا گیا اور عمرکوٹ میں نور شاہ بخاری قبرستان میں سپرد خاک کیا گیا۔حملے کے بعد اس حملے کے ایک زخمی جہانگیر خٹک نے دلاور پٹھان کے خلاف ایف آئی آر درج کرائی تھی۔

تازہ ترین