• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
New Search Engine Of Google For Kids

گوگل نے خاص طور پر بچوں کے لیے ’کڈل‘ کے نام سے نیا سرچ انجن اور یوٹیوب ایپ لانچ کردیا ہے جس کا مقصد بچوں کو تعلیم و تدریس کے علاوہ مثبت تفریح اور رہنمائی فراہم کرنا ہے۔

انٹرنیٹ پر مواد میں مسلسل اور تیز رفتار اضافے کے نتیجے میں بچوں کےلیے مخصوص معلومات تلاش کرنے میں دشواریاں بھی بڑھتی جارہی ہیں۔ اکثر اوقات بچوں کےلیے کی ورڈ سرچ کے نتیجے میں ایسا مواد بھی سامنے آجاتا ہے جو کسی طور پر بھی چھوٹی عمر والے بچوں کےلیے موزوں نہیں ہوتا بلکہ جسے دیکھ کر ان کی سوچ پر منفی اثرات ہی پڑسکتے ہیں۔

اسی مسئلے کو پیش نظر رکھتے ہوئے گوگل نے بچوں کےلیے ایک بالکل الگ سرچ انجن بنادیا ہے جس کا نام ’کڈل‘ رکھا گیا ہے جبکہ اس کا ویب ایڈریس www.kiddle.co ہے۔

سرچ انجن کے ہوم پیج پر ویب، امیج، نیوز اور ویڈیوز کے علاوہ ’’انسائیکلوپیڈیا‘‘ کا ایک لنک بھی دیا گیا ہے جس پر کلک کرتے ہی ’کڈل‘ آپ کو بچوں کےلیے گوگل انسائیکلوپیڈیا کے پیج پر پہنچا دیتا ہے جہاں سرچ باکس کے علاوہ مختلف عنوانات کی ایک طویل فہرست بھی موجود ہے۔

گوگل کا دعوی ہے کہ اس کے انسائیکلوپیڈیا میں 7 لاکھ سے زائد معلوماتی تحریریں رکھی گئی ہیں جو بہت ہی آسان اور سادہ انگریزی زبان میں ہیں۔

اگر آپ اپنی مطلوبہ اینٹری سے واقف ہیں تو فہرست میں اس پر کلک کرسکتے ہیں اور اگر دشواری محسوس کررہے ہیں تو سرچ باکس میں مطلوبہ نام ٹائپ کرکے متعلقہ لفظ کے بارے میں مضامین تلاش کرسکتے ہیں۔

 

تازہ ترین