• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

امریکا نے سید صلاح الدین کو عالمی دہشت گرد قرار دے دیا

America Declared Syed Saladuddin As Global Terrorist

نریندر مودی کوخوش کرنےکی کوشش کرتے ہوئے امریکا نےحزب المجاہدین کےسربراہ سید صلاح الدین کوعالمی دہشت گردقراردیدیا ہے۔

محکمہ خارجہ سےجاری بیان میں کہا گیا ہے کہ سیدصلاح الدین کی تنظیم حزب المجاہدین نے مقبوضہ کشمیر میں کئی مبینہ دہشت گرد کارروائیوں کی ذمے داری قبول کی تھی اور مقبوضہ کشمیر کوبھارتی فوج کا قبرستان بنانے کی دھمکی دی تھی۔

امریکا نے حزب المجاہدین کےسربراہ سید صلاح الدین کو عالمی دہشت گرد قراردینے کااعلان بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کی امریکی صدر ڈونلڈٹرمپ سے ملاقات ہونے سے کچھ دیر پہلے کیا ۔

امریکی محکمہ خارجہ کے مطابق حزب المجاہدین کےسربراہ سیدصلاح الدین کااصل نام محمدیوسف شاہ ہے۔

امریکا نے حزب المجاہدین کےسربراہ کو عالمی دہشت گرد قراردینے کااعلان بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کی امریکی صدر ڈونلڈٹرمپ سے ملاقات کے موقع پر کیا ۔

دریں اثناء نریندر مودی کے دورہ امریکا کےخلاف کشمیریوں اور سکھ کمیونٹی نے وائٹ ہاؤس کے باہر مظاہرہ کیا اور بھارتی وزیراعظم کے خلاف نعرے بازی کی۔

تازہ ترین