چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان نےکہا ہے کہ بدقسمتی کی بات ہے وزیراعظم نے صرف بہاولپورکا دورہ کیا۔ پارا چنار اور کوئٹہ میں بھی عوام غمزدہ ہیں ۔
چیئرمین تحریک انصاف نے سوشل میڈیا پرجاری بیان میں کہا ہے کہ وزیراعظم بلوچستان اور فاٹا کا دورہ نہ کرکےامتیازی سلوک کا مظاہرہ کررہے ہیں،وزیراعظم نے احساس محرومی بڑھایاہے۔
عمران خان نے سوال کیا ہے کہ کیانواز شریف بلوچستان اور فاٹاکے وزیراعظم نہیں ہیں؟