• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اداکارہ لوئس لنٹن امریکی سیکرٹری خزانہ اسٹیون نے شادی رچالی

واشنگٹن(ایجنسیاں)اسکاٹ لینڈ کی اداکارہ لوئس لنٹن اور امریکی سیکرٹری خزانہ اسٹیون نچن رشتہ ازدواج میں منسلک ہو گئے۔شادی کی تقریب واشنگٹن میں ہوئی جس میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بھی اہلیہ اور بچوں کے ہمراہ شرکت کی۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق 54سالہ سابق بینکر نچن کی یہ تیسری شادی ہے جو امریکہ کی انتہائی مہنگی شادی ہے۔شادی پر 300 ملین ڈالر خرچ ہوئے ٗ 36 سالہ لنٹن کی ان کے ساتھ دوسری شادی ہے جو ایڈنبرگ میں پیدا ہوئیں۔ اس سے قبل ان کی شادی رونالڈ رچرڈ سے ہوئی تھی۔تقریب میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نائب صدر مائیک پنس ،ملانیا ٹرمپ اور ایوانکا سمیت متعدد مشہورشخصیات شریک ہوئیں۔ڈونلڈ ٹرمپ اور نائب صدر اپنی اہلیہ کے ہمراہ تقریب شروع ہونے سے کچھ دیر قبل پہنچے۔ان کی گاڑی بلڈنگ میں سرنگ کے ذریعے داخل ہو ئی۔میلانیا نے گلابی رنگ کا گائون پہنا ہواتھا ٗخاتونِ اول کے بال کھولے ہو ئے تھے جو ہو امیں لہرارہے تھے جبکہ ایوانکا اور ان کے شوہر مہمانوں کیلئے مخصوص بس کے ذریعے وہاں پہنچے۔

تازہ ترین