• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ڈھورو نارو پولیس کیخلاف چھچھر برادری کے سیکڑوں افراد کی احتجاجی ریلی

عمرکوٹ (نامہ نگار)  نوجوان کے قاتلوں کی عدم گرفتاری پر ڈھورو نارو پولیس کے ایس ایچ او اور عملے کے خلاف چھچھر برادری کے سیکڑوں افراد نے احتجاجی ریلی نکالی اور چھور عمرکوٹ مین روڈ پر  ٹائر جلا کر احتجاجی مظاہرہ کیا ۔ مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے مقتول کے والد دودو چھچھر رتن چھچھر رحیم چھچھر اور دیگر نے کہا کہ 20 روز گزرنے کے باوجود اور قتل کا مقدمہ درج ہونے کے بعد بھی ڈھورونارو پولیس ملزموں کو گرفتار نہیں کر سکی ہے۔ انہوں نے آئی جی سندھ ڈی آئی جی میرپورخاص سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ ذاتی طورپر نوٹس لے کر نظر محمد چھچھر کے قتل کے ملزموں کی گرفتاری کے لئے کارروائی کریں ۔

تازہ ترین