• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شریعت مطہرہ کا نفاذ ہی پاکستان کی منزل مقصود ہے،زبیر صدیق ہزاروی

کراچی(اسٹاف رپورٹر) انجمن طلبہ اسلام پاکستان کے مرکزی صدر محمد زبیر صدیقی ہزاروی نے کہا ہے کہ برصغیر میں دو قومی نظریئے کی بنیاد اسی دن پڑ گئی تھی جس دن برصغیر پاک و ہند کا پہلا شخص مسلمان ہوگیا تھا پاکستان ایک اسلامی نظریاتی مملکت ہے اور نظریئے کا وجود تاریخ کے آئینے میں جنم لیتا ہے، برصغیر پر بلامبالغہ مسلمانوں نے ایک ہزار سال سے زیادہ حکومت کی اور اگر مغلیہ سلطنت اندرونی طور پر خلفشار کا شکار نہ ہوجاتی تو برصغیر آج بھی مسلم سلطنت ہوتا اور یہاں کسی ہندوستان کا وجود بھی نہ ہوتا، وہ انجمن طلبہ اسلام کی تقریب سے خطاب کررہے تھے، انہوں نے کہا کہ دنیا بھر میں اسلامی انقلاب پاکستان سے ہی برپا ہوگا، قرآن و سنت کا نفاذ اور شریعت مطہرہ کا نفاذ ہی پاکستان کی منزل مقصود ہے۔

تازہ ترین