• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ملتان :گھر میں سلنڈر پھٹنے سے ڈیڑھ سالہ بچہ جاں بحق

ملتان( سٹاف رپورٹر) گھر میں سلنڈر پھٹنے سے ڈیڑھ سالہ بچہ جاں بحق جبکہ 4 افراد جھلس گئے، چاند رات کو لوہاری گیٹ چوک کے نزدیک بشیر کے گھر اچانک سلنڈر پھٹنے سے ڈیڑھ سالہ حسن جھلس کے جاں بحق ہو گیا جبکہ 4 افراد زینب،سلمان،اقراءاور رضوان جھلس گئے ،متاثرین کو ریسکیو 1122 نے نشتر ہسپتال منتقل کر دیا، پولیس نے ورثاء کی تحریری درخواست پر لاش ان کے حوالے کر دی ، ورثاء نے پولیس کو کسی کے خلاف کارروائی نہ کرنے کی تحریری درخواست جمع کروائی تھی۔
تازہ ترین