• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ملتان: نیشنل کلب کرکٹ چیمپئن شپ کا کل سے آغاز

ملتان (نمائندہ جنگ ) پی سی بی کے زیر اہتمام فضل محمود نیشنل کلب کرکٹ چیمپئن شپ  ضلع ملتان  یکم جولائی سے شروع ہوگی جو کہ 28 جولائی تک جاری رہے گی ۔ ایونٹ میں ملتان ڈسٹرکٹ کی  ٹاپ 20 کلبوں کے مابین میچز کھیلے جائیں گے۔ ان میں شامل اے او کلب ، القاسم کلب ،آغا ینگسٹرز کلب ، طارق کلب ، چناب کلب، قریشی ، اولین اسپورٹس ، مسلم جمخانہ ، نیو ینگ اسٹار ، علی جمخانہ ،غالب جمخانہ راکس کلب، کمبائنڈ کلب، ملتان جمخانہ ، کریسنٹ کلب، پائنیر کلب ، خان اسپورٹس ، جناح کلب اور ملتان ینگ اسٹار کلب شامل ہیں۔

تازہ ترین