گھوٹکی( نامہ نگار) مجلس وحدت مسلمین،علماء کونسل پاکستان ، اصغریہ علم و عمل تحریک پاکستان ، اصغریہ آرگنائزیشن پاکستان ، اصغریہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کے رہنماؤں مولانا پہلوان علی سنگھڑ ، مولانا معشوق علی قمی ، علی گل جعفری ، سید جواد حسین نقوی ، معشوق علی اور دیگر نے پریس کلب گھوٹکی میں مشترکہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ ملک دشمن عناصر کی جانب سے پاکستان میں رہنے والے محب وطن شعیہ سنی شہریوں کو آپس میں لڑانے اور ملک میں مذہبی فسادات کرانے کی عالمی سازش کی جارہی ہے جس کی ایک سازش پارا چنار میں عالمی یوم القدس کے جلوس میں دہشتگری کرکے کی گئی۔ انہوں نے کہا کہ سانحہ پارا چنار میں ہونے والی دہشتگری کی شدید الفاظ میں مزمت کرتے ہیں اور پارا چنار میں ہونے والے قتل عام کو ملک دشمن عناصر کی سوچی سمجھی سازش کا تنیجہ سمھجتے ہیں جو شعیہ سنی کو آپس میں لڑانے ، ملک میں مذہبی فسادات کرانے اور عراق و شام میں داعش کی ناکامی کے بعد اسے پاکستان میں داخل کرنے کی غرض سے کی گئی۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں متحد ہوکر ملک دشمن عناصر کی سازش کو ناکام بنانا ہوگا تاکہ آئندہ آنے والی نسلوں کو ایک پرامن پاکستان دے سکیں۔ انہوں نے کہا کہ ہم قانون نافد کرنے والے اداروں کے ساتھ ہیں اور ملک دشمن عناصر کی ایسی سازشوں کو ناکام بنانے کے لیے قانوں نافد کرنے والے اداروں کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ملک دشمن وطن عزیز میں عراق و شام جیسے حالات پیدا کرکے ہیمیں آپس میں لڑانا چاہتے ہیں تاکہ وہ بے گناہ عوام کا خون بہاکر اپنے مزموم عزائم حاصل کرسکے۔ انہوں نے کہا کہ ہم آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے مطالبہ کرتے ہیں کہ سانحہ پارا چنار ، کوئٹہ اور کراچی میں بڑھتی ہوئی دہشتگردی کا نوٹس لیں اور ملک دشمن عناصر ، دہشت گردوں اور ان کے سہولت کاروں کو کیفرکردار تک پہنچایا جائے ۔