عوامی تحریک کے سربراہ طاہرالقادری کا کہنا ہے کہ میچ فکس ہے، پاناما کیس کا فیصلہ الیکشن مہم کے دوران آئے گا جس کا فائدہ حکمران اٹھائیں گے۔
پیپلز پارٹی کے رہنما قمرزمان کائرہ کہتے ہیں کہ کیا یہ سزا کم ہے کہ پورا شریف خاندان جے آئی ٹی کے سامنے پیش ہورہا ہے۔
لاہورمیں سانحہ ماڈل ٹاؤن کےشہداء کی یاد میں سیمینار کا اہتمام کیا گیا ،اس موقع پر اپنے خطاب میں عوامی تحریک کےسربراہ ڈاکٹر طاہرالقادری کا کہناتھا کہ پاناما کیس کے نتیجے میں کچھ ہونے کی دعا قبول ہوتی نظر نہیں آرہی، ملک میں کوئی ادارہ نہیں رہا سب چوکیداری ہورہی ہے۔
پیپلزپارٹی کے رہنما قمرزمان کائرہ کا کہنا تھا کہ پہلے بھی کہا تھا کہ میاں صاحب کی رسی کھینچی جاچکی ہے، یہ لوگ جے آئی ٹیز خریدنے کے ماہرہیں لیکن ہر جے آئی ٹی ماڈل ٹاؤن جیسی نہیں ہوتی۔
پی ٹی آئی کے میاںمحمود الرشید کا کہناتھاکہ سانحہ ماڈل ٹاؤن میں جاں بحق ہونے والوں کے ورثاء کو دبانے کے لیے کئی ہتھکنڈے استعمال کیے گئے۔
سیمینار سے میاں منظور وٹو، فردوس عاشق اعوان ، اعجاز چوہدری اوردیگر رہنماؤں نےبھی خطاب کیا۔