• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مردان ،پول پر چڑ ھنے والالائن مین کرنٹ لگنے سے جاں بحق

مردان ( نمائندہ جنگ ) واپڈالائن مین کرنٹ لگنے سے جاں بحق ہوگیا۔واقعے کے بعد واپڈ اہائیڈرو الیکٹرک لیبر یونین کا احتجاجی اجلاس میں واقعے کو حکومت کی لاپرواہی اور نااہلی قراردے دیا ، تفصیلات کے مطابق سٹی سب ڈویژن کو علاقہ ایوب خان گڑھی میں بجلی کی خرابی کی شکایت ملی جہاں لائن مین فدا محمدپہنچا وہ جونہی پول پر چڑھا اس دوران اسے کرنٹ لگا جس سے وہ جاں بحق ہوگیا ۔دریں اثناء واقعے کی اطلاع ملتے ہی واپڈا ہائیڈورکرز لیبر رو یونین کے ڈویژنل چیئرمین محمد زبیر کی صدارت میں ہنگامی اجلاس ہوا جس سے خطاب کرتے ہوئے سرکل چیئرمین محبوب شاہ، سٹی ون کے چیئرمین سیارخان اور ڈویژنل جائنٹ سیکرٹری غفار خان نے کہاکہ گزشتہ چند ما ہ میں واپڈا کے چار اہلکار جاں بحق ہوچکے ہیں انہوں نے کہاکہ ہم نے کئی بار اعلیٰ حکام سے مطالبہ کیاکہ صارفین کی بڑھتی ہوئی تعداد کے پیش نظر سٹاف کی کمی کو دورکیاجائے لیکن متعلقہ حکام ٹس سے مس نہیں ہورہے جس کے باعث اس قسم کے واقعات کی روک تھام نہیں ہوسکی اجلا س میں جاں بحق اہلکارفدامحمد کے ایصال ثواب کے لئے فاتحہ خوانی کی گئی اور حکومت سے مطالبہ کیاگیاکہ مرحوم کے خاندان کو واپڈا پیکج دینے کے ساتھ ساتھ اس کے بیٹے کو نوکری دی جائے مقررین نے مزید کہاکہ واپڈا ملازمین کے مطالبات کے حوالے سے عمل درآمد نہ ہونے کی صورت میں وہ ملک گیر ہڑتال پر غور کررہے ہیں ۔
تازہ ترین