سکھر (بیورو رپورٹ) قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف سید خورشید احمد شاہ نے کہا ہے کہ جمہوریت کو اگر کسی سے کوئی خطرہ ہے تو وہ نواز شریف سے ہے، ان میں ضیاء الحق کی روح قائم ہے، ریمنڈ ڈیوس کے انکشافات غداری کے زمرے میں آتے ہیں،ذمہ داران کو قانون کے کٹہرے میں لایا جائے،جمشید دستی پر تشدد کے معاملے پر نواز شریف کوپارلیمنٹ میں آکر معافی مانگنی چاہیے،وہ اپنی رہائشگاہ پر میڈیا سے بات چیت کررہے تھے۔ انہوں نے کہا کہ رکن قومی اسمبلی جمشید دستی کا تعلق غریب طبقہ سے ہیں اور وہ کمزور ہیں، اس کے پاس ریاستی طاقت نہیں، اس لئے اسے جبر کا نشانہ بناکر دوسروں کو پیغام دینے کی کوشش کی گئی،تیسری مرتبہ وزیر اعظم بننے پر پابندی اور اٹھارویں ترمیم کا پاس ہونا اصل جمہوریت ہے مگر شریف برادران حکمرانی کے اندھے گھوڑے پر بیٹھے ہیں۔