لاہور(خصوصی رپورٹر)پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر طاہر القادری نے شہدائے ماڈل ٹائون کی یاد میں منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پانامالیکس کی جے آئی ٹی فکس میچ ہے اور کچھ لوگ چوکیدار کا کردار ادا کر رہے ہیں ۔جے آئی ٹی میں آئندہ الیکشن کی حکمت عملی بن رہی ہے ۔بے عزتی اس کی ہوتی ہے جس کی کوئی عزت ہو،ملک میں رول آف لاء ہوتا تو شہدائے ماڈل ٹائون کے ورثاء 3سال بعد بھی انصاف سے محروم نہ ہوتے، مجھے علم ہے کہ ان اداروں سے انصاف نہیں ملے گا مگر انصاف کی جدوجہد کرتے کرتے اس دنیا سے جائوں گا اور میری آئندہ نسلیں بھی سانحہ ماڈل ٹائون کا انصاف مانگے گی۔