آج کل کو دور جدید کہاجاتا ہے،اس میں تھری ڈی پرنٹر کے استعمال کا رجحان بڑھتا جارہا ہے۔

ماہرین نے اس ٹیکنالوجی کی مدد سے جہاں بلڈنگ ،آفس،کرسی اور کئی طرح کی دلچسپ چیزوں کی تیاری میں مہارت حاصل کرلی ہے۔

وہیں اب تو تھری ڈی پرنٹنگ کی مدد سےدلچسپ انداز سے مزیدار چاکلیٹس بھی تیار کی جانے لگی ہیں۔

بلجیم کی ایک معروف چاکلیٹس بنانے والی کمپنی نے اب منفرد اور دلچسپ اشکال کی چاکلیٹس تھری ڈی پرنٹر کی مدد سے تیار کرنا شروع کردیں۔

تھری ڈی پرنٹر سے تیار کردیا یہ چاکلیٹس نا صرف شائقین کی توجہ کا مرکز بن گئی ہیں بلکہ خوب مقبولیت بھی حاصل کر رہی ہیں۔

لامیامی نامی اس فیکٹری میں تھری ڈی پرنٹر کی مدد سے تیار کی جانے والی نت نئی اور دلچسپ ڈیزائن کی چاکلیٹس ذائقے دار ہونے کے ساتھ دیکھنے والوں کو نہایت ہی منفرد نظر آتی ہیں۔
