• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لیہ سے ملتان آنے والی وین کو حادثہ، آگ لگ گئی، 6 زائرین ہلاک، 24 زخمی

Todays Print

ملتان،لاہور (،نمائندگان ،ایجنسیاں ) لیہ سے ملتان آنیوالی وین کوحادثےکے بعد آگ لگ گئی 6خواتین جاں بحق جبکہ بچوں سمیت 24افرادزخمی ہوگئے متاثرین کا تعلق ایک خاندان سے ہےہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ہےپولیس کےمطابق وین میں سوار ایک ہی خاندان کے30افرادچوک سرورشہید سے ملتان کی شاہ شمسؒ دربار پر زیارت کے لیے آرہے تھے کہ ہیڈ محمد والا پر وین بے قابو ہوکرجنگلے سے ٹکراگئی   وین کی وائرنگ شارٹ ہونے اور ایل پی جی جی سلنڈرز لیک ہونے کے باعث آگ لگ گئی وین  ڈرائیور اور مسافرفوری طور پر اترگئے جبکہ پیچھے بیٹھے افراد کو نکلنے کا موقع ہی نہ ملا ،عینی شاہد ین کے مطابق گاڑی کے بائیں جانب کا پچھلا ٹائرپھٹا تھا اور جس سے گاڑی توازن برقرار نہ رکھتے ہوئے بجلی کے کھمبے میں جاٹکرائی اور آگ لگ گئی،ڈرائیور نے مسافروں کو نکالا  لیکن اس دوران مسافر جھلس گئے سول ڈیفنس کے مطابق گاڑی کے تینوں سلنڈر محفوظ ہیں اور گاڑی میں آگ سلنڈر پھٹنے کے باعث نہیں لگی ہے  اور سلنڈر کے دھماکے کی کوئی آوار نہیں سنی گئی تاہم آگ لگنے کے واقعے کی مزید تحقیقات جاری ہےواقعہ کے بعد وین کا ڈرائیور فرار ہوگیا جبکہ حادثے میں6خواتین بری طرح جھلس کر جاں بحق ہوگئیں جبکہ24افرادزخمی ہوگئے ،پولیس ذرائع کے مطابق3مسافروں کی حالت تشویشناک تھی جبکہ 15 مسافروں کے جسم کا15فیصدسے زائدحصہ آگ سے متاثر ہوانشتر ہسپتال کے برن یونٹ منتقل کیے جانے والوں میں 15خواتین شامل ہیں3زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد مہیا کرنے کے بعد  ڈسچارج کردیا گیاتاحال برن یونٹ میں21افراد زیرعلاج ہیں۔4 سالہ سعدیہ کے جسم کا 50فیصد، کرن زوجہ اعجاز کے جسم کا 36فیصد جھلس گیا ہے ،29 سالہ ارم ولد محسن  اور کرن دختر مظہر کی حالت بھی تشویشناک بتائی گئی ، اس حادثے میں جھلسنے والے زیادہ تر افراد کا جسم 10فیصد سے بھی کم جھلسا ہے لاشوں اور جھلسنے  والے مسافروں کو وین سے نکالنے کے بعد تھانہ صدرمظفرگڑھ پولیس نے وین کو گھیرے میں لے لیااور میڈیا اور عام شہریوں کو وین سے دور کردیا گیا ،پولیس کےمطابق وین میں موجود مزید سلنڈرزپھٹنے کا خدشہ تھا،اس موقع پر پولیس نے روڈ کو بھی ٹریفک کے لیے مکمل طور پر بند کردیا سول ڈیفنس کی جانب سے وین کوکلیئر کرنے کے بعد روڈ کوٹریفک کے لیے کھول دیا گیا واقعہ کے بعد ڈی پی اوملک اویس احمد اور تھانہ صدر پولیس کی بھاری نفری بھی موقع پرپہنچ گئی اور متاثرہ مسافروں اورلاشوں کی منتقلی کی نگرانی کرتے رہے ۔ ایس ایچ اوتھانہ صدرمحمد ادریس کےمطابق واقعہ کا مقدمہ تھانہ صدر میں وین کے نامعلوم مالک اور ڈرائیور کیخلاف قتل کی دفعات کے تحت درج کیا جارہا ہے اور جلد انہیں گرفتار کرلیا جائے گا۔ علاوہ ازیں وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف نےقیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر دکھ اور افسوس کا اظہار کیا اورلواحقین سے دلی ہمدردی اور اظہار تعزیت کیا ہے ۔

تازہ ترین