گوجرانوالہ( نمائندہ جنگ) ڈسٹرکٹ ہسپتال میں ڈاکٹرز کی مبینہ غفلت سے مریضہ جاں بحق ہوگئی ۔ فرید ٹاون کی رہائشی 80سالہ نذیراں بی بی کو بخار میں ہسپتال لایا گیا جہاں ڈاکٹرز کی مبینہ غفلت اور عدم توجہی سے نذیراں بی بی دم توڑ گئی جس پر متوفیہ کے لواحقین مشتعل ہوگئے اور ہسپتال میں توڑ پھوڑکی اور ہسپتال کا فرنیچر اور رجسٹر پھاڑ ڈالے اور نرسوں کو تشدد کا نشانہ بنایا مرحومہ کی بیٹی کا کہنا کے وہ بار بار کہتی رہی کے میری ماں کی حالت تشویشناک ہیں لیکن ڈاکٹرز نے توجہ نہ دی۔ اس بارے ایم ایس ڈاکٹر انور امان نے بتایا کہ تحقیقات کا حکم دے دیا گیا ہے مریضہ کو طبی امداد دی گئی مگر وہ جانبر نہ ہوسکی خاتون کی عمر 80 سال سے زیادہ تھی اور وہ دل، بلڈ پریشر کی مریضہ تھی جبکہ جگر بھی خراب تھا انہوں نے کہا کہ لواحقین نے بلا جواز نرسوں پر تشدد کیا جس پر درجنوں مقدمہ درج کرنے کیلئے درخواست دے دی گئی ہے۔