شیخوپورہ(نمائندہ جنگ ) چیئرمین بلدیہ شیخوپورہ میاں امجد لطیف نے کہا ہے کہ کئی سالوں سے بند شیخوپورہ کے تفریحی پارک کو بحال کیا جارہا ہے۔ عید کے موقع پر عوام کی بڑی تعداد نے گلزار عائشہ پارک ،کمپنی با غ ،ہرن مینار ،اسٹیڈیم میں سیروتفریح کی اس کے علاو ہ بلدیہ شیخوپورہ نے پریمئیر کرکٹ لیگ شرو ع کروائی، ان خیالات کااظہار انہوں نے میڈیا سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کیا ،اس موقع پر وائس چیئر مین بلدیہ احسان مجید گجر ،میاں منور اقبال ،ملک محمود طاہر ،نیامت گادی ،امجد سعید بلوچ ،صغیر بھٹہ اور دیگر بھی موجود تھے۔ میاں امجد لطیف نے کہا کہ شہر میں صفائی کی وہ خود نگرانی کررہے ہیں ، اپوزیشن کے کونسلروں کے وارڈوں میں بھی صفائی کیلئے خاکروبوں کی ڈیوٹیاں لگائی گئی ہیں ۔