سیالکوٹ(نما ئند ہ جنگ ) پاراچنار اور احمد شرقیہ کے افسوناک واقعات پرپنجاب بار کونسل کی اپیل پر ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن سیالکوٹ میں بھی ہڑتال کی گئی اور وکلا سارادن عدالتوں میں پیش نہیں ہوئے جس سے سائلوں کو پریشانی کا سامنا کرنا پڑا ۔ بعد ازاں بار ہا ل میں منعقد اجلاس میں پاراچنار اور احمد شرقیہ کے افسوناک واقعات پر اظہار خیال کرتے ہوئے صدر بار شوکت چوہدری نے کہا کہ ہمیں آئندہ ایسےواقعات کے تدارک کیلئے دورس اقدامات کرنے ہونگے۔ اجلاس سے سیکر ٹری بار زاہد سلیم، حسن بھلی ودیگر نے بھی خطاب کیا۔ اور ممبر اسمبلی جمشید دستی کے خلاف حکومتی اقدامات کو قابل مذمت فعل قرار دیا گیا۔